بسنت پر محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کا پلان جاری
لاہور(اے پی پی)بسنت کے موقع پر محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب نے لاہور شہر کیلئے ایمرجنسی کے اضافی وسائل مہیا کر دیئے۔
صوبائی دارالحکومت میں 1200سے زائد ریسکیوئرز،56ایمبولینسز،24فائر وہیکلز جبکہ 300ریسکیو موٹر بائیکس اہم مقامات پر متعین ہونگی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بتایا کہ بسنت کے دوران ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہو گی، سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی بریفنگ میں کہا کہ لاہور میں 23 ریسکیو سٹیشنز کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر خصوصی \"کی پوائنٹس\" بنائے جائیں گے۔