وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں غائب
تلونڈی میں صابرسے 1 لاکھ 35 ہزار ،الہ آباد میں دکان سے 37 ہزارلوٹ لئے
قصور(نمائندہ دنیا)متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائل فونز،موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں ۔ سرفراز نگر گرڈ سٹیشن کے نزدیک ڈاکوؤں نے لیاقت سے 25 ہزار و موبائل ،پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی کے قریب ڈرائیور کے ہمراہ جانے والے صابر ڈوگر سے 1 لاکھ 35 ہزار ، حافظ ساجد سے نقدی و موبائل، منڈی الہ آباد میں زین کی دکان سے 37ہزار،پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نزدیک سلیم ظفرسے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل و10ہزار نقدی چھین لی۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ اراضی سینٹر سے احسان اورپولیس تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ درس بابا شیر بہادر کے مزار سے چور قمر مقصود کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔