غیرقانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن، 51 املاک سربمہر
لاہور(اے پی پی)ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 51 املاک سربمہر کردیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن،اویسیہ سوسائٹی، کینال روڈ اور مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ،ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں 21 املاک سربمہر کردیں ۔ کینال روڈ پر10املاک اور اویسیہ سوسائٹی میں 20 املاک سیل کی گئیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن میں15املاک سربمہر کیں۔