لاکھوں کے ڈاکے ، پریس کلب کے سامنے خاتون صحافی لٹ گئی

 لاکھوں کے ڈاکے ، پریس کلب کے سامنے خاتون صحافی لٹ گئی

لو ئر مال میں فیضان ، مصطفی آباد میں تنویر ،نواب ٹاؤن میں کاشف کولوٹاگیاغازی آباد اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں،ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں ڈاکوچوردندناتے رہے ،پریس کلب کے سامنے سے خاتون صحافی کولوٹ لیاگیا جبکہ شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ لاہور پریس کلب کے عین سامنے دن دہاڑے خاتون صحافی شاہدہ بٹ سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے ۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر لیا گیا ، پولیس تاحال ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

لو ئرمال میں فیضان سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان، شاہدرہ میں الیاس سے 2 لاکھ75ہزارروپے اور موبائل، شالیمار میں زاہد سے 2 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل ،مصطفی آباد میں تنویر سے 2لاکھ 35ہزار اور موبائل،نواب ٹاؤن میں کاشف سے 1لاکھ 85ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، غازی آباد اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ،ملت پارک اور اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں