ملی یکجہتی کونسل کا ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ملی یکجہتی کونسل کا ملکی صورتحال  پر تشویش کا اظہار

لاہور(سیاسی نمائندہ)ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز اس وقت شدید داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ قومی ادارے کمزور ہو رہے ہیں جبکہ عوام کا اعتماد دن بدن مجروح ہو رہا ہے ۔مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قادسیہ میں ہونے والے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں