کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کا ہے :ملی لیبر فیڈریشن

 کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ  لا الہ الا اللہ کا ہے :ملی لیبر فیڈریشن

لاہور (خبر نگار)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر مزدور کارواں سے مختلف لیبر تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کا ہے۔

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ پاکستان کا محنت کش طبقہ اور ملازمین کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کارواں کا اہتمام پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے کیا تھا۔ کاررواں میں لیبر تنظیموں، سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں