لاہور میں 3 روز کے دوران 54 کروڑ کی ڈور اور گڈی فروخت

لاہور میں 3 روز کے دوران 54 کروڑ کی ڈور اور گڈی فروخت

لاہور(آئی این پی)لاہور میں تین روز کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت کی گئی۔کائٹ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ مارکیٹس میں5 لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت کی گئیں۔

پشاور میں تیار ہونیوالی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب پشاور کے قدیم یکہ توت بازار میں پتنگوں کی درجنوں دکانیں قائم ہیں ۔جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے کاریگر دن رات گڈیاں اور پتنگیں تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں