برطانوی پولیٹیکل قونصلر کا گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ

برطانوی پولیٹیکل قونصلر کا  گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا دورہ

لاہور(خبر نگار)برطانیہ کے پولیٹیکل قونصلر مارک بیل نے وفد کے ہمراہ گوردوارہ ڈیرا صاحب لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے بطور میزبان وفد کا استقبال کیا اور گورودوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔مارک بیل نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب کا تفصیلی وزٹ کیا، جہاں وفد نے ارداس میں شرکت کی اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ وفد نے لنگر ہال کا بھی دورہ کیا اور وہاں لنگر تناول کیا۔دورے کے دوران وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھرپور سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں