پیف :غیر نصابی سرگرمیاں ،پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم
لاہور (خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام صوبائی سطح پر سالانہ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
مقابلہ جات میں تحصیل، ضلع اور ڈویژنل سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد صوبائی سطح پر پوزیشنز حاصل کرنے والے 135 طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔مقابلوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے شعبے میں حُسنِ قرأت، نعت خوانی، سیرت النبی ؐ کوئز اور تقریری مقابلے شامل تھے جبکہ کھیلوں میں ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈمنٹن اور لانگ جمپ کے مقابلہ جات منعقد کیے گئے ۔