کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی پی پی پنجاب کے زیر اہتمام ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی  پی پی پنجاب کے زیر اہتمام ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)یوم یکجہتی کشمیرپر وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ خطہ کشمیر کی تقدیر کشمیری بہن بھائی اپنے ہاتھوں سے لکھیں گے۔

 آج پاک فوج قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیروں کو ان کا حق خودارادیت دینا اقوام عالم کی ذمہ داری بن چکی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 5فروری کے دن پاکستان قوم کا کشمیروں سے بھرپور اظہار یکجہتی اس قومی سوچ کا عکاس سے جو قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دے کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں