پارکوں ، گرین بیلٹس، سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر پابندی

پارکوں ، گرین بیلٹس، سبزہ زاروں میں پتنگ بازی پر پابندی

پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز کو پارکس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور (شیخ زین العابدین) پی ایچ اے نے پارکس اور سبزہ زار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی،لاہور کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکس میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔فیصلے کے مطابق نہ صرف بڑے پارکس بلکہ گرین بیلٹس اور سبزہ زاروں میں بھی پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی خدشات اور بسنت کے دنوں میں پارکس میں متوقع عوامی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے

۔پی ایچ اے کے مطابق بڑے پارکس میں بسنت کے موقع پرتفریحی فیسٹیولز تو منعقد ہوں گے ،تاہم ان فیسٹیولز میں پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انتظامی احکامات کے تحت تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیرِ انتظام پارکس میں پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر کسی پارک میں پابندی کی خلاف ورزی ہوئی،اس کی براہِ راست ذمہ داری متعلقہ ڈائریکٹر پر عائد ہوگیااور احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پابندی کا اطلاق جیلانی پارک ریس کورس،گلشنِ اقبال پارک اور گلبرگ کے سنٹر پوائنٹ پارک پر بھی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں