فاروق افضل سوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی پاکستان کے صدر منتخب

فاروق افضل سوسائٹی آف سرجیکل  آنکالوجی پاکستان کے صدر منتخب

لاہور(سٹاف رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج فاروق افضل کو \'\'سوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی آف پاکستان\'\' کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔

اس موقع پر نو منتخب صدر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں کینسر کی روک تھام کے لیے مؤثر آگاہی مہمات چلائیں گے تاکہ عوام میں بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ینگ سرجنز کی جدید خطوط پر تربیت، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں