فیکٹری ایریا:معمولی جھگڑے پرفائرنگ، 4افرادزخمی

فیکٹری ایریا:معمولی جھگڑے پرفائرنگ، 4افرادزخمی

ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے پر ابرار، عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد علی، وقاص، بلال، عمر کے پاؤں اور ٹانگ کی پنڈلی پر فائر لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاع ملنے پر فیکٹری ایریا پولیس نے مرکزی ملزم ابرار کو گرفتار کر کے متاثرہ شہری محمد اشرف کی مدعیت میں نامزد ملزم ابرار عرف باری، عثمان، بلال، افضال اور 3/4 کس نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں