حکومت کاشتکاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے :میاں ایوب
لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق مشیر وزیراعظم میاں ایوب نے پنجاب کے کاشتکاروں کے مسائل پر گفتگو کرتے کہا ہے کہ حکومت نے زراعت اور کسان کا جس بے دردی سے استحصال کیا،
اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ آلو، گنے ، کپاس، گندم اور دیگر فصلیں حکمرانوں کی عدم توجہ سے اپنی لاگت بھی پوری نہیں کر پاتیں جس سے کسان شدید معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکومت کاشتکاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے ۔