جامعہ پنجاب ،پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت ایمپلائمنٹ ایکسپو

جامعہ پنجاب ،پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت ایمپلائمنٹ ایکسپو

آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھاکر4سال میں 25 بلین ڈالر تک لے جائینگے ،رانا مشہود

لاہور(خبر نگار)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایڈولیسنٹ ویوتھ پالیسی کے ذریعے نوجوانوں کی دلچسپی پر مبنی مہارتوں کو پروان چڑھاکرآئی ٹی ایکسپورٹس کو اڑھائی بلین ڈالر سے بڑھار چار سال میں 25 بلین ڈالر تک لے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے زیر اہتمام لا کالج گراؤنڈ میں ایمپلائمنٹ ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی، پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود،سٹیٹ بینک سے طارق ریاض، ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر فوزیہ ہادی ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا مشہود نے مزیدکہا پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جسکی اے آئی پالیسی ہے ۔ نوجوان ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں اورڈیجیٹل یوتھ ہب میں 6 ماہ میں 8لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا ایک ماہ میں آغاز کر رہے ہیں۔ خواتین اور نئی کمپنیز کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔ وائس چانسلر نے کہا پنجاب یونیورسٹی ایک چھت تلے مارکیٹ کے تمام سیکٹرز کو اکٹھا کر رہی ہے جسکا مقصدنوجوانوں کو یہ بتانا ہے کہ اب کیسی جابز مارکیٹ کی ضرورت ہیں ۔ڈاکٹر فوزیہ ہادی نے کہا پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر طلبہ کو عملی میدان میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں