آئی جی کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس،جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کو توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔۔۔
جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹیبل عاطف اور جمشید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024کو بھرتی ہوئے ۔ 21 مئی 2025کو کانسٹیبل بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او ، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی جس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ 21 اکتوبر 2025کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا۔آئی جی نے عدالتی حکم پر تاحال عمل نہیں کیا۔ آئی جی راؤ عبد الکریم کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے ۔