ایل ڈی اے نیلام عام،3ارب28کروڑ کا ریکارڈریونیوجمع
61رہائشی و کمرشل پلاٹس ، سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام کردیئے گئے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی طاہر فاروق کی کاوشوں سے ایل ڈی اے کا نیلام عام بہتری کی جانب گامزن ،ایکسپو سنٹر میں سال2026 کے پہلے نیلام عام میں ریکارڈ3ارب28کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب ، متعلقہ افسروں و آکشن کمیٹی ارکان نے نیلامی کاجائزہ لیا۔نیلام عام میں 61رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ ،مارکی ،ہیلتھ /ایجوکیشن،پبلک یوٹیلیٹی سائٹس ،سپورٹس کمپلیکس سیلون کے حقوق کرایہ داری 3 ارب 28 کروڑ 13 لاکھ81ہزار6سو میں نیلام کیے گئے ۔ فنانس اینڈ ٹریڈسنٹرجوہر ٹاؤن میں کمرشل بلڈنگ حقوق کرایہ داری8کروڑ20لاکھ سالانہ ،پلاٹ نمبر 165 کمرشل زون، ایل ڈی اے ایونیو ون پٹر ول پمپ سائٹ حقوق کرایہ داری 6 کروڑ 30لاکھ ،پلاٹ نمبر 76,77,78 فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر پر مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ90لاکھ ،پلاٹ نمبر 411 تا 416 اور 443 تا448بلاک ڈی ٹو جوہرٹاؤن میں مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری 4کروڑ6لاکھ ،پلاٹ نمبر90سوک سنٹر،سبزہ زار میں ہیلتھ/ایجوکیشن سائٹ حقوق کرایہ داری 86لاکھ ، پبلک یوٹیلیٹی سائٹ لیک سٹی بیلا ویسٹا گالف سٹیٹ تھری ایک ارب 15کروڑ 23لاکھ 60ہزار ،اے اے سیکٹرڈی، بحریہ ٹاؤن میں مفاد عامہ کے پلاٹ 42کروڑ میں نیلام ہوا۔