فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، 1 من سے زائد بیمار مرغیاں تلف

فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، 1 من سے زائد بیمار مرغیاں تلف

شاہدرہ میں سموسہ رول پٹی یونٹ بند،5بوریاں آٹا، 4ٹیبل، 2مشینیں ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ اتھارٹی کالاہور  میں ناقص فوڈ کی سپلائی پر آپریشن ،شاہدرہ میں سموسہ رول پٹی یونٹ کی پروڈکشن بند ، قوانین کی خلاف ورزی پر 5بوریاں آٹا، 4ٹیبل اور 2مشینیں ضبط کر لی گئیں۔علی الصبح ناکہ بندی کر کے 58دودھ بردار گاڑیوں میں 65ہزار لٹر دودھ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 2ہزار 100کلو مرغیوں کی چیکنگ کے دوران 1من سے زائد بیمار اور لاغر مرغیاں تلف کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں