نشتر کالونی: 35سالہ شخص کی پنکھے سے جھول کر خودکشی
کاہنہ (نمائندہ دنیا) نشتر کالونی کے علاقے یاسر بلاک میں 35 سالہ شخص نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق شہروز نامی شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پنکھے کے ساتھ پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا۔