ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ،8زخمی
کاہنہ، چھانگا مانگا، ننکانہ صاحب (نمائندہ دنیا، خبر نگار) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ۔
بتایاگیاہے کہ کاہنہ میں کارہائشی 30 سالہ نوید اپنی بیوی اور 5 سالہ بیٹی مریم کے ساتھ قصور سے شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر واپس آرہے تھے کہ سنٹرل پارک کے قریب سکریپ سے لوڈر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں نوید اور اس کی بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی زخمی ہوئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کر لیا۔ادھرچھانگا مانگا میں مین ریسٹ ہاؤس کے قریب تیز رفتار مزدہ کھڑے خراب کنٹینر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں مزدہ ڈرائیور رضوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وہ نواحی علاقہ بدھوکی کا رہائشی تھا۔دوسری طرف ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے لاہور جڑانوالہ روڈ پر نور منڈی بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ام حبیبہ، کنزہ اور دلدار زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں اڈہ مانگٹانوالہ کے قریب رکشہ الٹنے سے علیشا، آصف، بشارت اور فیضان زخمی ہوئے ۔