ننکانہ صاحب: 1,000 کلو مضر صحت مربہ اور اچار تلف، یونٹ سیل

 ننکانہ صاحب: 1,000 کلو مضر  صحت مربہ اور اچار تلف، یونٹ سیل

ننکانہ صاحب (خبرنگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ننکانہ صاحب میںایک ہزار کلو مضر صحت مربہ اور اچار تلف کر دیا جبکہ متعلقہ یونٹ کو سیل کر کے 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ مربہ اور اچار کی تیاری اور ذخیرہ کے لیے نان فوڈ گریڈ برتن اور ڈرم استعمال کیے جا رہے تھے ۔ کیڑے اور فنگس زدہ پھلوں اور سبزیوں سے اچار اور مربہ تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ اچار، ہریڑ، گاجر، آملہ اور سیب خراب اور سیاہ حالت میں پائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں