ہائر ایجوکیشن میں تبادلے ،ای پورٹل کھولنے کی منظوری

ہائر ایجوکیشن میں تبادلے ،ای پورٹل کھولنے کی منظوری

آج سے ای پوسٹنگ ، 16 فروری تک ایچ ای ڈی ایپ پر درخواستیں لی جائینگی

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ویٹنگ پوسٹنگ افسروں (مرد و خواتین)کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا ۔محکمہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرانسفر پالیسی 2024 کے تحت مجاز اتھارٹی نے ای پورٹل کھولنے کی منظوری دیدی ہے تاکہ ویٹنگ پوسٹنگ افسروں کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جا سکے ۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج 13 فروری سے ای پوسٹنگ راؤنڈ کا آغاز ہوگا۔ افسروں سے درخواستیں16 فروری تک ایچ ای ڈی پنجاب موبائل ایپ پروصول کی جائینگی۔ 17 فروری کو سی آئی ایس ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر میرٹ لسٹ آویزاں کی جائیگی اور اسی روز تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائینگے ، منتخب افسر 18 فروری کو نئی تعیناتیوں پر چارج سنبھالیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ جو افسر نئی تعیناتی پر جوائن نہیں کرینگے ان کیخلاف متعلقہ قواعد کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں