بسنت منانے کی اجازت بارے درخواستیں یکجا کرنیکا حکم
صرف لاہورمیں بسنت امتیازی سلوک،پورے صوبہ میں منانیکاحکم دینے کی استدعا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے پنجاب میں بسنت منانے کیلئے اجازت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا، مزید سماعت 17 فروری کو ہوگی۔سپیشل سیکرٹری ٹو برائے وزیر اعلیٰ عثمان تنویر نے تحریری جواب جمع کروادیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کیلئے قانون بنایا ، قانون پورے صوبہ کیلئے بنایا جاتا ہے نہ کہ کسی مخصوص شہر کیلئے ، حکومت نے خود ہی ایکٹ منظور کیا اور سلیکٹڈ ایریا میں نافذ کردیا، قانون کا اطلاق پورے پنجاب میں کرنے کی بجائے صرف لاہور تک کیا گیا، بسنت کا تہوار لاہور تک محدود کرکے صرف لاہوریوں کو بسنت منانے کی اجازت دینا صوبہ کے دیگر شہریوں کیساتھ امتیازی سلوک ہے ، دیگر شہروں کو نظر انداز کرنا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت بسنت پورے صوبہ میں منانے کا حکم دے ۔