اہلیت تبدیلی کیخلاف درخواست پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی کیلئے اہلیت تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر وفاق و دیگر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالتی حکم پر قائم مقام چیئرمین پروفیسر عائشہ ہمایوں عدالت پیش ہوئیں عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہاآپکا وکیل آپکی طرف سے معاونت فراہم کرے گا۔ ، درخواست میں موقف ا پنایا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو نوازنے کیلئے چیئرمین شیخ زید ہسپتال تعیناتی کیلئے عمر 55 سے بڑھا کر 60 سال کردی گئی ، عدالت چیئرمین کی تعیناتی پرانی اہلیت کے مطابق کرنے کا حکم دے ۔