محکمہ اوقاف ملازمین کے اہلخانہ کو مالی امداد کے چیک پیش

محکمہ اوقاف ملازمین کے اہلخانہ  کو مالی امداد کے چیک پیش

لاہور(خبر نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے دوران سروس انتقال کرنیوالے محکمہ کے ملازمین کے اہلخانہ کو حکومت کی طرف سے اسسٹنس پیکیج کے تحت مالی امداد کے چیک حوالے کر دیئے ۔

 چیئرمین بورڈ نے وقف املا ک آفس پشاور میں اسداللہ شاہ سابق انسپکٹر کی بیوہ کو 15 لاکھ ، زیور شاہ سابق قانونگو کے ورثا کو 9 لاکھ کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ناردرن زون یاسر اصغر مونگا ودیگر افسر موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا ملازمین کی بہبود اولین ترجیح ہے ۔ مرحوم ملازمین کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں