ہائیکورٹ :لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف 17فروری کو سماعت ہوگی
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں 17 فروری کوسماعت کیلئے مقرر کرکے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
عدالت نے وکلاکو حتمی دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین الدین ریاض اور امیر جماعت اسلامی لاہور و دیگر کی درخواستوں پر جسٹس رضا قریشی سماعت کرینگے ۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ بلدیاتی نظام میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کی خلاف ورزی ہے جبکہ غیر جماعتی بلدیاتی ا لیکشن آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہیں۔ الیکشن کمیشن، وفاقی اور پنجاب حکومت کے وکلاپیش ہونگے ۔