رمضان:واسا کا 4مختلف اوقات میں واٹرسپلائی شیڈول جاری

رمضان:واسا کا 4مختلف اوقات میں واٹرسپلائی شیڈول جاری

ٹیوب ویلز پر اوقات واضح آویزاں، پانی،سیوریج شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا لاہورنے ماہ رمضان میں شہریوں کو بہتر سہولیات فراہمی کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیدیا ۔ ایم ڈی غفران احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کر دئیے گئے تاکہ سحرو افطار کے وقت واٹرسپلائی یقینی بنائی جا سکے ۔پانی کی ترسیل 4مختلف اوقات صبح سوا 3سے ساڑھے 5 ، 8 سے 10، دوپہر 12 سے 2 اورشام 5 سے رات پونے 9بجے تک فراہم کی جائیگی۔رمضان انتظامات بارے اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشنز نے شرکت کی،تمام ٹیوب ویلز پر اوقات کار واضح آویزاں کرنے ، پانی فراہمی ،سیوریج و ڈرینج نظام کو بلا تعطل برقرار رکھنے کیلئے ،کسی بھی تکنیکی خرابی پر ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل سٹیشنز کی فوری مرمت یقینی بنانے ، لاری وفائر ہائیڈرینٹس کو مکمل فعال رکھنے ، مساجد کے اطراف سیوریج لائنز صفائی ، مین ہول کورزکی مرمت،شہریوں کی حفاظت کیلئے کھلے مین ہولز کو فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ تمام ٹاؤن آفسز میں ہنگامی شکایتی مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے ، ہر سب ڈویژن میں سحر، افطار وتراویح کے اوقات میں عملہ الرٹ رہے گا۔ پانی، سیوریج شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا یاجائے اور کھدائی شدہ مقامات پر وارننگ سائنز، بیری کیڈز اور ریفلیکٹو ٹیپس نصب کرنے کا حکم دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں