منشیات فروشی میں ملوث پیرافورس اہلکار گرفتار،آئس،افیون برآمد

 منشیات فروشی میں ملوث پیرافورس اہلکار گرفتار،آئس،افیون برآمد

لاہور(این این آئی)پیرافورس کا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مجتبیٰ حیدر کو شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کالا خطائی روڈ سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق پیرافورس کے گرفتار اہلکار سے 140گرام آئس اور 40گرام افیون برآمدہوئی۔ تھانہ شاہدہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتاراہلکارساندہ روڈعثمان پارک کارہائشی ہے ، ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں