شہری کاچوری شدہ آئی فون دو گھنٹوں میں برآمد کرلیاگیا

 شہری کاچوری شدہ آئی فون دو گھنٹوں میں برآمد کرلیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شہری کا چوری شدہ آئی فون محض دو گھنٹوں میں ۔۔۔

برآمد کر کے اسکے حوالے کردیا۔ شہری لنک روڈ ماڈل ٹاؤن خریداری کیلئے آیا تھا کہ اسکا آئی فون جیب سے گر گیا جسے نامعلوم شخص نے اٹھا لیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ٹریس کیا۔ معلوم ہوا کہ فون اٹھانیوالا ٹاؤن شپ میں موجود ہے جس سے فون برآمد کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں