ننکانہ:خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب میں پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔
ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ملزموں انعم شہزاد عرف شیدو اور یونس عرف احمی کو گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی چھینی اور چوری شدہ نقدی، ایک رکشہ، دو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔