آر ٹی ایل عملہ ریلوے کی مطالبات کے حق میں ہڑتال
متعددگاڑیاں بغیر عملہ روانہ ،رننگ سٹاف ڈکلیئرکرکے بینیفٹ دینے کامطالبہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے کے شعبہ آر ٹی ایل نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی۔الیکٹریکل عملے کا مختلف ریلوے سٹیشنز پر احتجاج، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی، ذرائع کے مطابق ہڑتال پر متعدد ٹرینوں کی پاور وین الیکٹریکل عملے کے بغیر روانہ ہوئیں جبکہ جعفرایکسپریس، شالیمار ایکسپریس کے ساتھ ڈیوٹی کیلئے ڈویژنل انجینئر روانہ ہوئے ۔ عوام ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، جعفرایکسپریس الیکٹریکل سٹاف کے بغیر روانہ ہوئیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آر ٹی ایل عملہ کو رننگ سٹاف ڈکلیئرکیا جائے اور اسکے بینیفٹ دیئے جائیں۔25ہزار فکس اوور ٹائم قبول نہیں ۔ کام کیمطابق اوور ٹائم دیا جائے ۔صدر آر ٹی ایل سٹاف یونین عمران احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی قتل نہ کیا جائے ۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دینگے ۔