پنجاب یونیورسٹی میں 9 تا 11 اپریل کتاب میلہ سجے گا
لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی میں 9 تا 11 اپریل پاکستان کا سب سے بڑا کتاب نیو کیمپس میں سجے گا۔وائس چانسلر نے کتاب میلے کی نئی تاریخ کی منظوری دیدی۔
اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے 29 تا 31 جنوری تک کتاب میلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جوناگزیر وجوہات پر کتاب میلے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کتاب میلے کے انتظامات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3روزہ کتاب میلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 75 ہزار کتب فروخت ہوئی تھیں، اب بھی ریکارڈ کتب فروخت ہونے کا امکان ہے۔