آئی جی خاتون کی بازیابی درخواست پرہائیکورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت، عدالت نے آئی جی پنجاب کو آج طلب کرلیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبروسلمیٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی مقدس چار سال سے لاپتہ ہے ، پولیس نے پرچہ نامعلوم افراد پردرج کیا،بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کر رہی، عدالت بازیابی کا حکم دے۔ دوران سماعت کینٹ پولیس کے افسر پیش ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیاکہ لڑکی ملی یا نہیں؟ افسروں نے بتایا کہ ابھی کوشش جاری ہے۔