لمز میں تعلیمی شمولیت کے چیلنجز کے پیشِ نظر پالیسی مکالمہ
لاہور(خبر نگار)ملک میں بچیوں کے مڈل سکول سے ڈراپ آؤٹ کے بڑھتے رجحان اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعلیمی شمولیت کے چیلنجز کے پیشِ نظر۔۔۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں اہم پالیسی مکالمہ ہواجس میں واضح کیا گیا کہ اب محض بیانات نہیں بلکہ قابلِ عمل، شواہد پر مبنی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اعلیٰ حکام، تعلیمی ماہرین، محققین اور عالمی ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مدثر ریاض ملک نے کہا حقیقی معنوں میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی طرف بڑھنا ہوگا۔ تحقیقی سفارشات کو قابلِ نفاذ ایکشن پلان میں تبدیل کرناہوگا ،جامع اصلاحات کیلئے حکومت اور جامعات میں مسلسل اشتراک ناگزیر ہے۔