ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، مسائل سنے، ناقص تفتیش پر شوکازجاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے نجی شادی ہال کوٹ لکھپت میں کھلی کچہری لگائی، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز ورائچ، ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسرہمراہ تھے۔
اوورسیز پاکستانیز نے بھی اپنے مسائل پیش کئے ۔ڈی آئی جی نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور ناقص تفتیش پر چند تفتیشی افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹس بھی جاری کیے اور واضح کیا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رکھنا اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔