مجسٹریٹس، پیرا فورس کو گرانفروشی پر سخت کارروائی کاحکم
ہرم مکن ریلیف دیا جائے : کمشنر، اشیا ضروریہ 10 فیصد سبسڈی پر دستیاب : ڈی سی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کاٹائون ہال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کیساتھ اجلاس ، ماہ رمضان ک میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف اور گرانفروشی پر سخت کارروائیوں کی ہدایت جاری ،کمشنر نے کہاشہری قیمت ایپ پر شکایت درج کرائیں۔فوری ایکشن ہوگا۔تمام اے سیز، مجسٹریٹس،پیرا فورس ایس ڈی ای اوز بازاروں میں ہونگے۔
لاہور میں 90سے مجسٹریٹس ہر مارکیٹ اور بازار کو چیک کرینگے، شہر میں31سہولت بازار فعال ہیں،مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کرایاجائیگا۔رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم ڈور ٹو ڈور اور کیمپس میں چل رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا تھاکہ رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 10فیصد سبسڈی پر دی جا رہی ہے ۔ ہر تحصیل میں 2دسترخوان بھی لگائے جا رہے ہیں۔انتظامی کنٹرول روم بھی فعال ہے ، شہری کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا سوشل میڈیا پر رابطہ سمیت دفتر آ کر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔