مولانا عبدالغفور سروہی انتقال کر گئے
لاہور (سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ کے فاضل ممتاز عالم دین مولانا عبدالغفور سروہی علالت کے بعد 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
مرحوم جامعہ مسجد شیخہ سالم لنک روڈماڈل ٹاؤن کے سابق امام وخطیب تھے ۔ انکی نماز جنازہ جامع مسجد توحید لنک ماڈل ٹاؤن میں بھائی مولانا مفتی غلام مرتضیٰ نے پڑھائی ،مولانا یوسف خان،مفتی شاہد عبید،مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔مرحوم کو آبائی قبرستان گلوٹیاں کلاں ضلع سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔