ماہ صیام :سکیورٹی، ٹریفک پلان مرتب
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے ماہ صیام کے موقع پر لاہور سمیت صوبے کی 32 ہزار سے زائد مساجد، 2 ہزار سے زائد امام بارگاہوں اور 500 سے زائد اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔
جبکہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بھی ماہِ رمضان کے دوران ٹریفک کی موثر روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیدیا ۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ ٹریفک پولیس 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دے گی۔ تاکہ شہریوں کو سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔