تانباچوری کاملز م دھرلیاگیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلویز پولیس نے ہزاروں مالیت کا تانبا چوری کرکے لیجاتے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس آئی انچارچ جنرل سٹور مافیہ یاسمین نے مین گیٹ پر چیکنگ کے دوران ملزم اقبال کو پکڑا جو موٹر سائیکل پر شاپ سے باہر جارہاتھا ریلویز پولیس نے تلاشی لی تو دو کوائل تانبا اور پیتل برآمد ہوا جو وہ سیٹ کے نیچے چھپا کر لیجارہا تھا۔ تھانہ ریلویز پولیس ورکشاپس مغلپورہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔