سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کو 5لاکھ کا امدادی چیک پیش
لاہور( دی رپورٹر)نامورسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کو حکومتِ پنجاب نے 5لاکھ کا امدادی چیک فراہم کر دیا جو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نواز گوندل نے اداکارہ کے حوالے کیا۔
عابدہ بیگ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علالت پر مشکلات کا شکار اور رہائش کے مسئلے سے دوچار تھیں۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے مالی معاونت کی اپیل کی تھی جس پر حکومت نے فوری نوٹس لیکر امدادکی۔65 سالہ عابدہ بیگ نے سینکڑوں سٹیج و ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ وہ نامور مصنف و ہدایتکار مرزا رشید اختر مرحوم کی اہلیہ ہیں۔فنکار برادری نے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے کہا ہے کہ سینئر فنکاروں کی بہبود کیلئے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں۔