ناجائزکمرشل استعمال وفیس کی عدم ادائیگی پر56املاک سیل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے ٹیموں کی شہرمیں کارروائیاں،56املاک سیل کردی گئیں۔
نیو گارڈن ٹاؤن، شادمان، شاہ جمال، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا گیا۔ غیرقانونی کمرشل استعمال و کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن میں 20املاک ،غیرقانونی کمرشل استعمال پرشادمان، شاہ جمال میں3املاک اور ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 33املاک سربمہر کی گئیں۔جن میں نجی سکول، کالج ،ریستوران،فوڈ پوائنٹ،فارمیسی،بیوٹی سیلون،کالج،الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر املاک شامل ہیں۔