مسئلہ فلسطین پر عوام اور ریاست کا مؤقف یکساں :طاہر اشرفی
لاہور (سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے ، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی عوام اور ریاست کا مؤقف ایک اور متفقہ ہے ۔
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جسکا دارالخلافہ القدس شریف ہو، غزہ کی تعمیر نو ہو ، مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی وحشت و بربریت کا خاتمہ ہو۔