4ہفتوں میں خسر ہ کے 1695مشتبہ مریض ، ہائیکورٹ کو رپورٹ پیش
لاہور(کورٹ رپورٹر )پنجاب میں سال 2026 کے پہلے چار ہفتوں میں خسرے کے 1695 مشتبہ مریض سامنے آگئے۔
ڈی جی ہیلتھ سروسز نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ سے کنفرم مریضوں کی تعداد 330 ہو گئی ،صوبے میں خسرے کے 40 آؤٹ بریک الرٹس جاری، صورتحال پر خسرے کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعلقہ اضلاع میں سرویلنس تیز کر دی گئی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اور ہسپتال سطح پر مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔