انٹر سالانہ امتحان،داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

انٹر سالانہ امتحان،داخلہ جمع کرانے  کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دی۔

یکم رمضان بینک تعطیل کی وجہ سے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کی گئی ۔ اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کراسکیں گے ۔دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحان کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں