شادی سے انکار پر لڑکی، منگیتر کے قتل پر دو دو بار عمر قید
علی ، اسکی بہن کلثوم کو سزا،دونوں نے ملکر فرزانہ اور اسکے منگیتر کو قتل کیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نے شادی سے انکار پر لڑکی فرزانہ اور اسکے منگیتر امانت کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے علی حسن اور اسکی بہن کلثوم بی بی کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنادی ۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے ٹرائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔پراسیکیوٹر شبیر خان نے گواہوں کو عدالت پیش کیا مجرموں کیخلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے 2023 میں قتل مقدمہ درج کیا تھا ۔ پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ مجرم علی حسن نے شادی نہ کرنے کی رنجش میں فرازنہ اور اسکے منگیتر امانت کو قتل کیا۔ وہ فرازنہ سے شادی کرنا چاہتا تھااس نے اپنی بہن کلثوم کیساتھ ملکر فرزانہ اور اسکے منگیتر کو قتل کیا ۔مجرموں نے دونوں کو شیخوپورہ میں قتل کرکے لاشوں کو ڈرم میں ڈال کر نشتر کالونی میں پھینک دیا تھا۔ دوران سماعت ملزموں کے وکلا نے پراسیکیوٹرکے دلائل کی مخالفت کی ۔