فروری: 15 کی 331 کالز پر ریسپانڈ
لاہور(کرائم رپورٹر)پی آر یو نے ماہِ فروری کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کے مطابق ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی 331 کالز پر شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کالز پر ریسپانس ٹائم کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ جس کے دوران اوسط ریسپانس ٹائم 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔