سکیورٹی گارڈنے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی

سکیورٹی گارڈنے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی

سو ہاوہ کے رہائشی 55سالہ منگتاخاں نے سرمیں گولی مار کر موت کوگلے لگالیا کوٹ عدن آباد کے رہائشی جواد نے گھریلو جھگڑے پر فائر مار کر خودکو زخمی کر لیا

مصطفی آباد،الہ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) سکیورٹی گارڈنے گھریلو ناچاقی پرزندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ جہلم تحصیل سو ہاوہ کے رہائشی فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ 55سالہ منگتاخاں نے گھریلو ناچاتی سے دلبرداشتہ ہوکر 12بور پمپ ایکشن گن سے سر میں فائر مار کر خودکشی کر لی ۔ کوٹ عدن آباد کے رہائشی اللہ دتہ کے بیٹھے جواد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پسٹل سے فائر مار کر خودکو زخمی کر لیا ،نازک حالت پرلاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں