پاور لومز کے کھاتے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
رکن پورہ کا رہائشی 25 سالہ علی والدین کااکلوتا بیٹا تھا،لاش ہسپتال منتقل
قصور (نمائندہ دنیا،خبرنگار)پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چاہ بلندے والا میں پاور لومز کے کھاتے سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد جسکی شناخت 25 سالہ علی کے نام سے ہوئی جورکن پورہ کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا وہ رات گھر سے کھاتے میں آیا مگر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد واپس نہ آیا۔تلاش شروع کی گئی تو کھاتے میں پھندا لگی لاش دیکھ کر کہرام مچ گیا۔پولیس نے ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کیلئے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔