لاہور جمخانہ چیئرمین سمیت مختلف کمیٹیوں کے کنوینرز کا اعلان

لاہور جمخانہ چیئرمین سمیت مختلف  کمیٹیوں کے کنوینرز کا اعلان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور جمخانہ چیئرمین سمیت مختلف کمیٹیوں کے کنوینرز کا باضابطہ اعلان ہوگیا۔ سلمان صدیق پہلے چھ ماہ اور احمد نواز سکھیرا اگلے چھ ماہ چیئرمین رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان صدیق 4 مارچ سے 19 اگست 2026 تک چیئرمین لاہور جمخانہ کے فرائض انجام د ینگے ،انہیں فنانس کمیٹی کا کنوینر بھی مقرر کیاگیاجبکہ احمد نواز سکھیرا 20 اگست 2026 سے 6 فروری 2027 تک چیئرمین لاہور جمخانہ ہونگے اورانہیں ایڈمنسٹریشن اور لیگل افیئرز کمیٹی کا کنوینر بھی نامزد کر دیا گیا،ڈاکٹر علی رزاق کو ممبر سی او ایم ،میاں مصباح الرحمن کو انٹرٹینمنٹ کمیٹی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ واجد عزیز خان کو گالف کمیٹی کا کنوینر بنایاگیا،سرمد ندیم کو گیسٹ رومز کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی۔ ڈاکٹر جاوید ساجد خان کو بھی ممبر سی او ایم نامزد کیا گیا۔ میاں پرویز بھنڈارا کو نیو پراجیکٹس کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا۔ سمیرا نذیر کو فوڈ اینڈ بیوریج کمیٹی کی سربراہی سونپ دی گئی۔ کامر ان لاشاری، تسنیم نورانی اور ضیاء الرحمن کی کمیٹیوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں