مریدکے اور گردونواح میں اتائیوں کے کلینکس کی بھرمار
مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے اور گردونواح میں اتائیوں کی بھرمار،جعلی ڈینٹل کلینکس اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز کی بڑھتی تعداد شہریوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن گئی۔۔۔
جبکہ ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دنیا سروے کے مطابق شہر مریدکے اور گردونواح کی آبادیوں میں غیر مستند افراد پی ایم ڈی سی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی رجسٹریشن کے بغیر بیماریوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں اور حساس ڈینٹل پروسیجرز بھی غیر معیاری آلات سے انجام دیئے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ سے مشترکہ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔